Thursday, October 8, 2009

JKNSFجے کے این ایس ایف کا اپراڈہ میں مظاہرہ ، متنازعہ نعرہ بازی پر متعدد گرفتار

Updated at: Fridayین ایس ایف کا اپراڈہ میں مظاہرہ ، متنازعہ نعرہ بازی پر متعدد گرفتار
,09 October 2009
تعمیر نو میں تاخیر پر یوم سیاہ ، ریلیاں ، دھرنے ، شٹر ڈائون ، پہیہ جام رہا


این ایس ایف نے بھی احتجاجی مظاہرے کئے

این ایس ایف کا اپراڈہ میں مظاہرہ ، متنازعہ نعرہ بازی پر متعدد گرفتارJKNSF
مظفر آباد (سٹاف رپورٹر) یوم شہدائے زلزلہ آٹھ اکتوبر کے موقع پر قوم پرست جماعت این ایس ایف کے کارکنوں نے اپر اڈہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کے دوران متازعہ نعرہ بازی کرنے پر پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق این ایس ایف کے متعد دکارکنوں نے وزیراعظم پاکستان کی آمد پر گلگت بلتستان کے حوالہ سے شدید نعرہ بازی کی جبکہ معلوم ہوا ہے کہ چند نوجوانوں نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بھی نعرہ بازی کی جبکہ معلوم ہوا ہے کہ چند نوجوانوں نے صدر آصف علی زرداری کیخلاف نعرہ بازی کی ، پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر موقع پرموجود ندیم احمد، سمیع اللہ، محمد ابرار ، حمزہ عارف رفیق مظہر، راجہ ذکیر و دیگر کو گرفتار کرکے تھانہ صدر مظفرآباد میں بند کردیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Updated at: Friday,09 October 2009
وزیراعظم کی آمد پر طلباء کی گرفتاری قابل مذمت ہے، قوم پرست راولاکوٹ
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین ایس ایل ایف ناصر سرور نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما شاہد شارف جے کے ایل ایف دبئی برانچ کے صدررشید خان عمران حسن این ایس ایف کے رہنما عدنان رحمت باسط خان حبیب حمید نے مظفر آباد میں وزیراعظم پاکستان کی آمد پر گلگت بلتستان ایشو کے حوالے سے نعرہے بازی کرنے پر طالب علم رہنمائوں طلحہ محمود اور احن اسحاق کی گرفتاری کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فی الفور غیر مشروط رہا ئی کا مطالبہ کیا ہے ان رہنمائوں نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے مظفر آباد انتظامیہ اور حکومت پر امن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرکے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزی کی ہے اگر گرفتار شدہ گان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت آزادکشمیر پر ہوگی واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کے آزادکشمیر یونیورسٹی دورے کے موقع پر صدرزرداری کیخلاف نعرہ بازی کی گئی اور راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ طلحہ محمود اور احسن اسحاق کو حراست میں لے لیا گیا ۔

Blog Archive

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی