
راولاکوٹ ، این ایس ایف کے رہا ہونیوالے کارکن کا شاندار استقبال
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) مظفر آباد اسمبلی گھیر ائو کے دوران گرفتار ہونے والے این ایس ایف کے کارکن کا راولاکوٹ آمد پر پرتپاک استقبال ، تفصیلات کے مطابق گلگت پیکج کے خلاف مظفر آباد میں چوبیس اکتوبر کو گرفتار ہونیوالے این ایس ایف کالج یونٹ کے چیئرمین عاقب علی اپنی رہائی کے بعد گزشتہ رات راولاکوٹ پہنچے تو کالج گیٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر آتش بازی بھی ہوئی انہیں کندھوں پر اٹھایا گیا شرکاء جلوس کشمیر بنے گا خود مختار کے نعرے لگارہے تھے تالہ بازار پہنچ کر جلوس جلسہ کی شکل اختیار کر گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب علی اسرارالحق عدنان رحمت کامران حسرت اظہر اشرف باسط علی حبیب حمید اور دیگر مقررین نے کہا کہ این ایس ایف کو ڈراائو دھمکائو پالیسی اپنے موقف سے نہیں ہٹایا جا سکتا تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے نوجوان ہر طرح کی قربانی دینگے اور گلگت بلتستان کو الگ کرنے کی کوشش کوناکام بنایا جائیگا۔