Sunday, October 25, 2009

مظفرآباد: گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیخلاف ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج‘ متعدد زخمیـ





مظفرآباد: گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیخلاف ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج‘ متعدد زخمیـ


مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج‘ متعدد افراد زخمی‘ مشتمل مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال‘ ہوائی فائرنگ‘ نیپ اور این ایس ایف کے 10 کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قوم پرست تنظیموں نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے خلاف آزاد کشمیر اسمبلی کا گھیراؤ کیا۔ جلوس کی شکل میں اسمبلی کی طرف لانگ مارچ شروع کیا تو ساتھرا کے مقام پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ جس پر تصادم ہو گیا۔ تصادم میں متعدد قوم پرست زخمی ہو گئے۔ لاٹھی چارج کے بعد مشتعل مظاہرین نے زبردست پتھراؤ کیا اور متعدد سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کیے شیشے توڑ دئیے۔ مظاہرین نے ایک فوجی گاڑی پر پتھراؤ کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے جھنڈے‘ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے وحدت کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف نے گذشتہ شب شہر میں ریلی کا انعقاد بھی کیا۔ قوم پرستوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے دن بھر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ مظاہرین اور کئی پولیس اہلکاروں کے کپڑے اور یونیفارم بھی پھٹ گئے۔ جلوس کی روانگی سے قبل این ایس ایف اور نیپ کے قائدین‘ راجہ حیاء خان‘ لیاقت حیات‘ عبدالستار‘ پروفیسر خلیق‘ اعجاز نذیر‘ شہزاد مغل‘ واجد ایوب الیاس کاشمیری‘ مبارک اعوان‘ ارم قریشی‘ نسیم مغل‘ سردار انداز اور دیگر نے کہا کہ تقسیم کشمیر کے فارمولا پر دنیا کے کسی ملک اور قوت کو عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے۔ حکومت پاکستان سمیت کسی نے بھی تقسیم کشمیر کی کوشش کی تو نیپ اور این ایس ایف سول نافرمانی کی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرے گی۔

Blog Archive

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی