Saturday, October 24, 2009

نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج متعدد افراد زخمی

Updated at: Sunday,25 October 2009
مظفرآبا د میں گلگت بچائو مارچ ، مظاہرین کا پتھرائو ، لاٹھی چارج سے متعدد زخمی
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)جموںوکشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج متعدد افراد زخمی مشتعل مظاہرین نے درجنوںگاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال ہوائی فائرنگ نیپ اور این ایس ایف کے دس کارکن گرفتار کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق راجہ صباء کی قیادت میں نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کے خلاف آزادکشمیر اسمبلی کے گھیرائو کی کال دی رکھی تھی مظاہرین نے اپر اڈہ سے جلوس کی شکل میں اسمبلی کی طرف لانگ مارچ شروع کیا تو ساتھرا کے مقام پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر تصادم ہو گیا تصادم میں متعدد قوم پرست زخمی ہو گئے موقع پر نصف درجن موٹر سائیکل الٹ پڑے تھے پولیس سے تصادم کے دوران متعدد قوم پرستوں کے جوتے اور کپڑے پھٹ گئے پولیس لاٹھی چارج کے بعدمشتعل مظاہرین نے زبردست پتھرائو کیا اور متعدد سرکاری وغیرسرکاری گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے تصادم کے دوران مظاہرین نے پاک فوج کی گاڑی پر پتھرائو کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا پولیس نے دس کے قریب کارکن گرفتار کر لئے مشتعل مظاہرین نے شہر بھر میں پولیس اور سرکاری گاڑیوں پر پتھرائو کیا پولیس سے تصادم کے دوران درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکن گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے مظاہرین نے جھنڈے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریاست جموںوکشمیر کی تقسیم کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرین نے وحدت کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی قبل ازیں نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف نے گزشتہ شب شہر میں ریلی کا انعقاد بھی کیا جلوس کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی قوم پرستوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے دن بھر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

Blog Archive

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی