Thursday, August 6, 2009

PROTEST PROTEST

راولاکوٹ ، قوم پرست رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی جلوس
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) نیشنل عوامی پارٹی نیپ کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات خان اور دیگر قوم پرست رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کے روز راولاکوٹ میں قوم پرست تنظیموں کے کارکنان نے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا، جلوس کا آغاز پھیلائی بازار راولاکوٹ سے ہوا جس نے شہر کا چکر لگا نے کے بعد کچہری چوک راولاکوٹ میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرلی ، احتجاجی جلوس میں کالج کی قوم پرست طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے بھی شرکت کی ، شرکاء جلوس حکومت آزاد کشمیر ضلعی انتظامیہ پونچھ کے خلاف نعرے لگانے کے کسی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ تھی ، احتجاجی جلوس کی قیادت سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ، سردار شمشاد خان ایڈووکیٹ، صابر کشمیری ایڈووکیٹ، سردار قدیر خان سردار عارف شاہد، سردار زرین خان ایڈووکیٹ، سردار عبدالحمید خان اور دیگر کررہے تھے ، احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قوم پرست رہنمائوں کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے ان پر بلا جواز مقدمات قائم کرکے ہراساں کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے لیکن ہم مرعوب نہیں ہونگے اور سردار لیاقت حیات خان سمیت دیگر رہنمائوں کی رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، روالاکوٹ کے حالات خراب نہ کئے جائیں اور ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ہم الحاق پاکستان کی قرار داد کو نہیں مانتے خود مختار کشمیر ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کے لئے راہ میں آنے والی رکاوٹوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Blog Archive

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی