Friday, August 21, 2009

حکومت نیپ کے گرفتار رہنمائوں کو رہا کرے

حکومت نیپ کے گرفتار رہنمائوں کو رہا کرے، ناصر انصاری ایڈووکیٹ
میرپور ( بیور ورپورٹ ) جموں وکشمیر محاذ رائے شماری کے سیکرٹری جنرل ناصر انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی وحدت اور خود مختاری کیلئے جان کی قربانی دینے والے سردار امجد شبیر کو ہم محاذ کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس مشن کو جاری رکھنے والے قائدین جن کو چند ہفتوں سے حکومت آزاد کشمیر نے گرفتار کر رکھا ہے کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں یہ بات محاذ کے سیکرٹری جنرل ناصر انصاری ایڈووکیٹ نے تراڑ کھل کے مقام پر این ایس ایف کے زیر اہتمام جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزاد حکومت کا وزیر اعظم یہ بیان دیتا ہے کہ آزاد کشمیر کی جیلوں میں کوئی سیاسی پسندی موجود نہیں ہے جبکہ تقریباً ایک ماہ سے نیپ اور این ایس ایف کے کارکن گرفتار ہیں اور صدر آزاد کشمیر اپنے آپ کو پاکستانی ثابت کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں جس پر آزاد کشمیر میں بسنے والا ہر کشمیری ندامت محسوس کررہا ہے اور ان علیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی عقل و سوچ کی پر زور مذمت کرتا ہے ناصر انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے ہر دور میں طلباء تنظیم نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ہم ان کا ساتھ دیتے رہیں گے انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ نیپ اور این ایس ایف کے قائدین کو فی الفور رہا کرے وگرنہ ہم امریکہ یورپ اور آزاد کشمیر میں حکومت کے اس اقدام کے خلاف مظاہرے کریں گے این ایل ایف کے سیکرٹری جنرل عارف شاہد ، سابق صدر نیپ پروفیسر خلیق الزمان ، سابق صدر این ایس ایف سردار آفتاب ، محمود بیگ نیپ کے سیکرٹری جنرل عبد الستار ، کامران بیگ اور راجہ قیوم کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

Blog Archive

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی