نیپ' این ایس ایف کے رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے PROTEST PROTEST
Updated at: Wednesday,22 July 2009 | |||
ہجیرہ ، این ایس ایف کا جلوس، خود مختار کشمیر کے نعرے | |||
ہجیرہ (نمائندہ اوصاف) جے کے این ایس ایف ہجیرہ کے زیر اہتمام ایک جلوس کالج گرائونڈ سے نکالا گیا شرکا جلوس نے پورے شہر کا چکر لگایا شرکاء جلوس انیس جولائی کو گرفتار شدگان کی رہائی قرار داد الحاق پاکستان نامنظور خود مختار کشمیر زندہ باد لینٹ افسران نامنظور اور کشمیر بنے گا خود مختار جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے شرکا جلوس جب من چوک میں جلسہ عام کرنے کی تیاریاں کررہے تھے تو مقامی پولیس سے ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما ملک الیاس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل این ایس ایف صداقت حسرت ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری مرکزی رہنما این ایس ایف اشتیاق گل اور مجتبیٰ احمد نے کہاکہ انیس جولائی کو گرفتار کیے گئے مرکزی رہنمائوں لیاقت حیات این اے پی اور دیگر ساتھیوں کو حکومت جلد رہا کرے اور جھوٹے مقدمات فی الفور خارج کرے جھوٹے مقدمات سے ہم ڈرنے ، جھکنے والے نہیں ایک بار نہیں ہزار بار جھوٹے مقدمات درج بھی کر لیں تو ہم اپنے مشن کو جاری و ساری رکھی گے مقررین نے کہا کہ قرار داد الحاق پاکستان کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہم ریاست جموں کشمیر بشمول گلگت بلتستان کی مکمل آزادی خود مختاری اور خوشحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، مقررین جلوس کو منتشر کرنے کے اقدام کو بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ پر امن جلسے جلوسوں کا سلسلہ گرفتار شدگان رہنمائوں کی رہائی تک جاری رہے گا |