Updated at: Wednesday,20 May 2009 |
عبدالخالق انصاری نیو یارک سے واپس میرپور پہنچ گئے |
میرپور(بیورورپورٹ)جموںوکشمیر محاذرائے شماری کے بانی صدر اور بزرگ کشمیری رہنما محمد عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ نیویارک سے واپس میرپور پہنچ گئے ۔ اسلام آباد بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر محاذ کے مرکزی صدر محمد عظیم دت ایڈووکیٹ ، چیئرمین پبلسٹی بورڈ میاں محمد شفیق سیکرٹری مرزا عبدالرشید ، مرزا احمد ، محمد فاضل ، حاجی آفتاب ، محمد فاروق اوردیگر کئی عزیزوں اور رہنماؤں کے علاوہ لبریشن فرنٹ یٰسین ملک گروپ کے آزادکشمیر و پاکستان زون کے صدر محمد صابر انصاری ایڈووکیٹ نے ان کا استقبال کیا بعدازاں ان کی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ بار کے سابق سیکرٹری ارشد ملک ایڈووکیٹ ، نیپ کے سابق سیکرٹری جنرل سردار اعجاز نذیر ایڈووکیٹ اور دیگر کئی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی |
Abdul Khaliq Ansari Advocate founder president Plebiscite Front
(Mahaz Ray Shumari)
During their short stay on17th May 2009 at Birmingham UKwith Nadeem Aslam Advocate and others