خواجہ ندیم اسلم کی زیرصدارت جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی کا اجلاس
( برمنگھم ) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا اجلاس زیرصدارت خواجہ ندیم اسلم منعقد ہوا اجلاس میں سجاد راجہ شاہد ہاشمی راجہ طاہر خان خواجہ عارف اصغر ملک راجہ ففارت اور راشد راجہ نے شرکت کی اجلاس میں ایڈہاک کنونشن کمیٹی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا قیام عمل لایا گیا۔ پروفیسر سجاد راجہ کو کنوینئر بنایا گیا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کا کنونشن چار اکتوبر 2009 ء کو لوٹن کے مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ کنوینسنگکمیٹی میں سجاد راجہ خواجہ ندیم اسلم آزاد راجہ راشد راجہ اصغر ملک خواجہ عارف راجہ طاہر خان اور راجہ ففارت شامل ہیں۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر بیان جاری کیا گیا مادر وطن کی قومی آزادی مکمل خود مختاری سوشلزم استحصال سے پاک معاشرے اور غیرطبقاتی سماج کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی پاکستان اور آزاد کشمیر میں دو طبقے ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم ہماری جنگ ظلم کے خلاف ہے اور مظلوم کے حق میں اور ہم یہ جدوجہد مسلسل جاری رکھیں گے۔ کشمیر کی قومی آزادی اور مکمل خود مختاری ہماری جدوجہد کا محورہے۔