Tuesday, March 3, 2009

منگلا ڈیم اپ ریزنگ میں کرپشن کی گئی

منگلا ڈیم اپ ریزنگ میں کرپشن کی گئی،عظیم دت
میرپور(بیورورپورٹ)جموں وکشمیر محاذ رائے شماری کے مرکزی صدر محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گذشتہ انسٹھ سالوں سے آزاد کشمیر کے عوام کا استحصال کیا گیا، انہیں محصولات سے حصہ اور منگلا ڈیم کی آمدن سے محروم کیا گیا، منگلا ڈیم کی اپ ریزنگ میں دیگر کرپشن کے علاوہ مہاراجہ ہری سنگھ کی متروکہ اراضی کا معاوضہ 20 ارب روپے آزاد کشمیر کے عوام کی تعمیروترقی پر خرچ کرنے کی بجائے سابقہ حکمرانوں نے اپنی عیاشی کیلئے ہڑپ کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ایس ایف کے سابق مرکزی صدر حلقہ ایل اے بیس پونچھ چار کے وطن دوست اتحاد کے نامزد امیدوار سردار آفتاب خان کی انتخابی مہم کے آخری بڑے جلسہ عام سے تھوراڑ کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے نیشنل عوامی پارٹی کے صدر سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ، سردار عارف شاہد، راجہ علی زمان ایڈووکیٹ، لیاقت حیات، عمران شان کے علاوہ کئی دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ عظیم دت نے کہا کہ اسی ایکٹ کے تحت شہید کشمیر نے 1975ء میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں محاذ رائے شماری کے پلیٹ فارم سے اپنے دیگر 21 سے زائد امیدواروں کے ساتھ حصہ لیا تھا، مقبول بٹ عسکری اور سیاسی محاذوں پر بیک وقت جدوجہد اور عوامی مسائل کو حل کرانے کیلئے اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کی بجلی سے پورے آزاد کشمیر کو مفت بجلی دے کر بھی آٹھ سو میگاواٹ بجلی فروخت کیلئے بچ جاتی ہے جو عوام کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار آفتاب سے ان کا واسطہ گذشتہ تیس سالوں سے ہے نہ بکنے والے اور نہ جھکنے والے ہیں انہیں کامیاب کرایا جائے۔ بعدازاں محاذ کے صدر نے اپنے وفد جس میں محمد اصیفر راٹھور، میر امجد الرحمن زرگر اور راجہ محمد نذیر شامل تھے منگ میں یادگار شہداء پر گئے جہاں سردار سبز علی خان، فاتح میرپور کرنل خان محمد خان اور دیگر شہداء 1947، 1965اور 1971ء کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی