Tuesday, January 31, 2012
تعزیتی بیان JKNAPUK
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی راھنماو ں لالہ ذوالفقار احمد چودھری ، خواجہ ندیم اسلم ایڈووکیٹ، اکرام میر، سابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جے کے این ایس ایف شفیق چودھری، شاھد ھاشمی، ایم شفیق انقلابی، اصغر ملک، وحید چودھری، ڈاکٹرآفتاب، شکور ملک ایڈووکیٹ، قیصر خاکساراور ظہیر غوری نے اپنے مشترکہ بیان میں جے کے نیپ کے مرکزی راھنما عابد جگوال کی اچانک وفات پر گھرے رنج و غم کا اظھار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں نیپ کے راھنماوں نے مرحوم ساتھی کے بلندئ درجات اور پسماندگان سے دلی ھمدردی کا اظھار کیا۔نیپ کے راھنماوں نے مزید کۂا کە عابد جگوال نیپ کا عظیم سرمایە تھے۔ نیپ کے پلیٹ فارم سے اس عظیم کامریڈ نے مادر وطن کی قومی آزادی، خودمختاری اور اعلیٰ انسانی آدرشوں كي تكميل كيلئے جو گرانقدر خدمات سر انجام دیں، وە تاریخ کا ایک روشن باب ھے۔ نیپ کے راھنماوں نے اس عزم کا اعادە کیا کە عابد جگوال کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے ھماری جدوجھد ھر حال میں جاری رھے گی