Wednesday, February 18, 2009

JK NIA UK

ریاست جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ، طاہر بوستان
مانچسٹر (پ ر) جموں وکشمیر نیشنل الائنس کے صدر طاہر بوستان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ۔ عوام کو جامہ تلاشی کے بہانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی قوت پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ۔ سیاسی قیدیوں پر تشدد روز کا معمول بن چکا ہے اس صورتحال کو مد نظر رکھ کر الائنس کو ائندہ کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا ۔ الائنس کے سیکرٹری جنرل محمود کاشمیری نے بھارتی رہنما سونیا گاندھی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ ریاستی عوام اپنے وطن کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ نہ کہ بھارتی آئین کے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے دھاندلی شدہ انتخاب کے لئے اس طرح دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی بلکہ حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق آزادی دیا جائے ۔ چوہدری محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کشمیر مقبول بٹ نے تحریک آزادی کی ابتداء ہی اس نظریہ کو سامنے رکھ کر کی ریاست جموں وکشمیر ایک آزاد مملکت تھی ۔ اس کی آزادی پر کوئی سودے بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی بلکہ قابض غیر ملکی قوتیں جتنی جلد ممکن ہو سکے کوچ کریں ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کشمیری عوام اپنا خون بہا رہے ہیں اور ہر ظلم و ستم کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں ندیم اسلم اور غلام حسین نے کہا کہ آزادی ہمارا حق ہے اس کیلئے ہم ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں اس لئے ہی آج ہم شہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی منا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی جان دے کر اس تحریک آزادی کی آبیاری کی ہے ۔ اس موقع پر لیاقت علی خان ، غلام حسین اور پروفیسر سجاد پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔

Blog Archive

JAMMU KASHMIR NATIONAL AWAMI PARTY جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن

NAD Blog List http://www.youtube.com/nad2099

Me

My photo
JK NAP-IC-NSF- جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی