جبری ناطے توڑ دو – کشمیر ہمارا چھوڑ دو
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظاہرین کے قتل ِ عام کے خلاف برطانوی کشمیریوں کی طرف سے بھی احتجاج جاری ہے۔ لیکن پاکستانی مقبوضہ شمالی
( گلگت بلتستان )
اور جنوبی کشمیر (آزاد کشمیر) میں پاکستان کے حکمران خاص طور سے وزارتِ امور کشمیر جس طرح سے من مانیاں کر رہی ہے اور یہاں کے عوامی حقوق اور وسائل کا جس طرح سے استحصال کیا جارہا ہے اُس کے خلاف بھی برطانوی کشمیری خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے۔
پاکستان کےصدر آصف علی ذرداری کی آمد پر
احتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 7 اگست 2010دن ایک 1:00 سے تین 3:00 بجے تک انٹرنیشنل کنونشن سنٹر برمنگھم بی 1 2ای اے
Saturday 7th August 2010 from 1:00pm – 3:00pm
International Convention Centre Birmingham B1 2EA
نام نہاد گلگت پیکیج کے نام پر ریاست جموں کشمیر کی تقسیم کی راہ ہموار کرنے کے خلاف
جبری طور پر منگلا ڈیم کی توسیع کے خلاف اور لوگوں کو معاوضہ دیے بغیر گھروں سے بے دخلی کی خلاف
زلزلہ متاثرین کی عدم بحالی کے خلاف
ایکٹ 74 کے ذریعے آزادی پسندوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کے خلاف
وزارت امور کشمیرکی سیاسی دہشت گردی کے خلاف
سڑکوں کی خستہ حالت اور زرمبادلے کی کھلے عام لوٹ مار کے خلاف
منجانب: جموں کشمیر نیشنل انڈی پنڈنس آلائنس
مزید معلومات کے لیے:
محمود کشمیری چئیرپرسن آلائنس 07882213876 ندیم اسلم جنرل سیکرٹری 07792494131