Daily Ausaf Thursday,25 March 2010
وٹفورڈ( پ ر) میرپور میں واپڈا کے ظلم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف برطانوی کشمیری قوم پرستوں کا شدید احتجاج' کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس بٹ، سفارتی شعبہ کے ترجمان ڈاکٹر شبیر چوہدری، برطانوی زون کے چیف آرگنائزر عاصم مرزا، زونل جنرل سیکرٹری شیخ نواز، نیپ کے مرکزی رہنما ندیم اسلم ایڈووکیٹ، این ایس ایف کے سابق مرکزی چیف آرگنائزر آصف مسعود چوہدری، نیشنل لبریشن فرنٹ کے محمود کشمیری، لبریشن فرنٹ کے سابق مرکزی رہنما مرزا اسلم، جموں و کشمیر محاذ رائے شماری بطانیہ کے صدر صدیق مرزا و دیگر نے پولیس کی طرف سے پرامن مظاہرین پر تشدد کر کے ثابت کر دیا کہ اگر کوئی اپنا حق مانگے گا تو اس کے ساتھ وہی حشر ہوگا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کے حق آزادی مانگنے پر کرتی ہے۔ قوم پرست رہنمائوں نے شدید الفاظ میں اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر تشدد برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں مگر اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ رہنمائوں نے کہا کہ میرپور کے غیور عوام نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب بھی ان کے حقوق کا استحصال ہوگا جب بھی ان کی غیرت کا للکارا جائے گا وہ سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ غیر ریاستی لوگوں کی آشیرباد ہر ریاستی عوام پر لاٹھیاں برسنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واپڈا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ورنہ برطانوی کشمیر بھی اپنے وطن میں آکر دما دم مست قلندر کریں گے۔ میرپور کے عوام نے اپنے آبائو اجداد کی قبریں پانی میں ڈبو کر ڈیم تعمیر کیا تھا تاکہ ہمیں بجلی مل سکے مگر ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر سے بھی برا سلوک کیا جارہا ہے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں آزاد کشمیر کی نسبت بجلی سستی اور وافر مقدار میں موجود ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ جاگ میرپوری جاگ تحریک جاگ کشمیری جاگ تحریک ثابت ہو گی کیونکہ بجلی کا مسئلہ بھمبر سے لیکر نیلم تک ہے۔ ہم مرنے کیلئے تیار ہیں مگر حق لے کر رہیں گے۔ آزاد کشمیر میںموجود غیر ملکی ہمارے اوپر طاقت کا استعمال کر کے دیکھ لیں ہم ہر جبر کیلئے تیار ہیں۔
Blog Archive
-
▼
2010
(78)
-
▼
March
(10)
- No title
- IC JK NAP leaders have condemned the state brutali...
- Protest against WAPDA Pakistan in (POK)
- JKNIA Letter to British House of Commons/Lords and...
- رہنمائوں سمیت125مظاہرین کیخلاف 6مقدمات درج ، گرفتا...
- کشمیری قوم پرست رہنمائوں کی میرپور مظاہرین پر تشدد...
- Thousands of people took to streets in Mirpur Azad...
- Meeting of JKNIA UK on Sunday 21st March 2010 in B...
- Press Release JK NAP (POK)
- New Elected Leadership of JKNIA UK
-
▼
March
(10)